Live Updates

کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار کی جلد سندھ کا دورہ کرنےکی یقین دہانی

Imran Malik عمران ملک پیر 20 ستمبر 2021 12:31

کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار کی جلد سندھ کا دورہ کرنےکی ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے سندھ کا تفصیلی دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ سیکریٹری  گڈ گورننس سندھ سید کلیم جعفری اور پی ٹی آئی منارٹی ونگ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے نائب صدر دلیپ کمار دیوانی سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے وزیراعظم پاکستان کی خواہش ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو بھی کامیاب جوان پروگرام اسکیم کے تحت بھرپور انداز میں شامل کیا جائے اور بہت سے نوجوانوں نے اس پروگرام سے فائدہ بھی حاصل کیا ہے  تاہم بہت جلد سندھ کا تفصیلی دورہ کرکے نوجوانوں میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کریں گے ۔

(جاری ہے)

  اس سلسلے میں انہوں نے سیکریٹری  کلیم جعفری کی قیادت میں ایک ٹیم بھی تشکیل دیں جو سندھ کے نوجوانوں کو قرضے کے حصول کے سلسلے میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنی رپورٹ پیش کریں گے عثمان ڈار نے کہا کہ ائندہ ماہ سندھ کا دورہ بھی کیا جائے گا تاکہ  اس اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا جائے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات