روس میں انتخابات :صدر ولایمیرپوٹن کی جماعت کو نمایاں اکثریت ملنے کا امکان

پوٹن بیس سے سال سے ملک کے صدر چلے آرہے ہیں‘اپوزیشن جماعتوں کی الزام تراشیاں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 20 ستمبر 2021 12:40

روس میں انتخابات :صدر ولایمیرپوٹن کی جماعت کو نمایاں اکثریت ملنے کا ..
ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2021 ) روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس میں صدر پوٹن کی جماعت کو برتری حاصل ہے اور توقع کی جارہی ہے ولایمیرپوٹن یونائیٹڈ روس پارٹی کی کامیابی کی صورت میںپوٹن ایک مرتبہ پھر6سال کے لیے ملک کے صدر منتخب ہوجائیں گے. روسی آئین کے مطابق صدر ایک مرتبہ الیکشن کے بغیر بھی اپنی دوسری مدت حاصل کرسکتے ہیں لہذا اگر صدر پوٹن اس قانون سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو آئندہ بارہ سال کے لیے وہ کریملین میں مقیم رہیں گے .

(جاری ہے)

صدر ولایمرپوٹن پہلی مرتبہ سال2000ہزار میں ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے اور بیس سال سے وہ ملک کے صدر چلے آرہے ہیں اس دوران 2008سے2012تک ملک کے وزیراعظم بھی رہے تاہم اس دوران وزیراعظم کے انتظامی احتیارات بھی صدر کو منتقل کرنے کے بعد سے وہ مسلسل روس کے صدر کے عہدے پر فائزہیں صدرپوٹن افواج اور حساس اداروں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں . توقع کی جا رہی ہے کہ حکمراں جماعت کی کامیابی سے کرملین کے سخت ناقد الیکسی ناوالنی کی تحریک اور دیگر سیاسی مخالفین کے راستے بند ہوجائیں گے رپورٹ کے مطابق برسراقتدار یونائیٹڈ روس پارٹی کی متوقع جیت کریملن کی جانب سے صدر ولادیمیر پوٹن کی حمایت کے ثبوت کے طور پر استعمال ہوگی 68 سالہ رہنما کی حمایت کرنے والی پارٹی کو درجہ بندی میں کمی کا سامنا ہے لیکن رائے شماری میں اپنے قریبی حریف کمیونسٹ پارٹی اور قوم پرست ایل ڈی پی آر پارٹی سے زیادہ مقبول ہے جو اکثر کریملن کی حمایت کرتی ہے.

ریاستی پارلیمان( ڈوما) کی 450 نشستوں میں سے تین چوتھائی یونائیٹڈ روس کے پاس ہیں اس سے گزشتہ برس کریملن کو آئینی اصلاحات کی منظوری میں مدد ملی جس سے صدر ولادی میر پیوٹن کو 2024 کے بعد دو مزید مدتوں کے لیے صدر منتخب ہونے کی اجازت ملتی تھی جو ممکنہ طور پر 2036 تک اقتدار میں رہیں گے. رواں ہفتے ولادی میر پیوٹن کے سخت ناقد الیکسی ناوالنی کے بلاگ پر حامیوں کو ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر یونائیٹڈ روس جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو ہمارا ملک مزید 5 برس غربت اور جبر کا سامنا کرے گا اور مزید 5 سال برباد ہوجائیں گے توقع کر سکتا ہے.

جون میں الیکسی ناوالنی کی نقل و حرکت پر انتہا پسند قرار دیے جانے کے بعد محدود کردی گئی تھی، دیگر اپوزیشن شخصیات نے الزام لگایا تھا وہ الیکسی ناوالنی کو اپنی گندی سیاسی چالوں سے نشانہ بنا رہے ہیں ایک کمیونسٹ اسٹرابیری ٹائکون نے بتایا کہ الیکسی ناوالنی کو غیر منصفانہ طور پر روک دیا گیا ہے جبکہ سینٹ پیٹرز برگ میں ایک لبرل اپوزیشن سیاستدان کا کہنا تھا کہ دو ایک جیسے نام والے امیدواروں کو شامل کرکے ووٹروں کو الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے.

جمعہ کو ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سے گوگل، ایپل اور ٹیلی گرام میسنجر نے ٹیکٹیکل ووٹنگ مہم تک رسائی کو انتخابات پر اثراندازہونے کی کوششوں پر روس نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتخابات پر اثراندازہونے کے مترادف قراردیا تھا اس کی بنیاد کی اپیلی کیشن تھی جسے اپوزیشن کی جانب سے ووٹنگ کے لیے استعمال کیا جارہا تھا تاہم ماسکو کی جانب سے روس میں پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی کے بعد گوگل اور اپیل پلے سٹورسے اس اپیلی کیشن کو ہٹا دیا گیا تھا.

اپوزیشن راہنما حکومت پر دباﺅ ڈالنے کا الزام لگاتے ہیں ایپل اور گوگل نے تاحال اس الزام کا جواب نہیں دیا ہے مرکزی الیکشن کمیشن نے اتوار کو ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے بتایا کہ ووٹنگ کا ٹرن آﺅٹ 35.7 فیصد رہا 2024 کے صدارتی انتخابات سے پہلے یہ آخری قومی ووٹ ہے.