کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کم آمدنی والے ممالک میں ویکسین کی دستیابی بڑھانی ہوگی،بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن

پیر 20 ستمبر 2021 13:04

کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کم آمدنی والے ممالک میں ویکسین کی دستیابی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کم آمدنی والے ممالک  میں ویکسین کی دستیابی بڑھانا ہوگی۔ فائونڈیشن کی رپورٹ کے مطابق اس وقت تک دنیا بھر میں کورونا وائرس ویکسین کی  تقریباً 4ارب  خوراکیں  لگائی جا چکی ہیں،امیر اور ترقی یافتہ ممالک میں80فیصد عوام کو ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ کم آمدنی والے ممالک میں یہ شرح ایک فیصد کے قریب ہے ۔

(جاری ہے)

فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ اور باوسائل ممالک دنیا کے کم آمدنی والےملکوں میں ویکسین کی اضافی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کریں ۔ واضح رہے کہ کووڈ 19-کے بحران میں دنیا بھر میں صحت کے شعبہ کے انفراسٹرکچر کو مربوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ جینڈر ایکویلٹی کی صدر انیتا زیدی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم عالمی سطح پر ہیلتھ سیکورٹی کے نظام اور ویکسین کی تیاری میں اشتراک کار کے ذریعے کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے صحت کے شعبے کے مسائل پر قابو پانا ہوگا تاکہ عدم مساوات کو کم کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :