معاون خصوصی برائے صحت کا ترلائی ہیلتھ سینٹر کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ،عوام ماسک پہننیں اور کورونا ویکسین لگوائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

پیر 20 ستمبر 2021 13:40

معاون خصوصی برائے صحت کا ترلائی ہیلتھ سینٹر کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ،عوام ماسک پہننیں اور کورونا ویکسین لگوائیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ترلائی ہیلتھ سنٹر نے دورہ کیا اور ہیلتھ سنٹر پر دی جانے والی طبی سہولیات اور کورونا ویکسینیشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ حکومت صحت کے شعبے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے ،صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیںانہوں نے عوام سے گزارش کی کہ ماسک پہنیں اور کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

متعلقہ عنوان :