زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف کیس میں درخواست گزار کی عدم موجودگی کے باعث سماعت کل منگل تک ملتوی

پیر 20 ستمبر 2021 13:40

زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف کیس میں درخواست گزار کی عدم موجودگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف کیس میںدرخواست گزار کی عدم موجودگی کے باعث سماعت کل منگل تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ، کیس کال ہوا لیکن درخواست گزار کی جانب سے کوئی عدالت کے سامنے پیش نا ہوا ،عدالت نے کیس (آج) منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے اور درخواست گزار کو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ،درخواست شہری شاہینہ شہاب الدین کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہاگیاکہ زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کے خلاف ہے کالعدم قرار دیا جائے،عدالت حکومت کو شہریوں کو زبردستی ویکیسن لگوانے کے روکنے کا حکم جاری کرے۔

درخواست میں وزارت صحت، این سی او سی، ڈریپ ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فریق بنایاگیا