متحدہ عرب امارات، دنیا کا تیز ترین رولر کوسٹر متعارف

پیر 20 ستمبر 2021 13:30

متحدہ عرب امارات، دنیا کا تیز ترین  رولر کوسٹر متعارف
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) متحدہ عرب امارات میں فراری ورلڈ تھیم پارک  میں دنیا کا تیز ترین  رولر کوسٹر متعارف کرادیا  گیاہے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ  نے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں واقع فیراری ورلڈ تھیم پارک میں روسا رولر کوسٹر کے حوالے سے بتایا کہ  اسے اس  طرح ڈیزائن کیا گیا ہے  کہ اس کے فیچرز بھی ایف ون سپر کار کی طرح کے ہیں جس میں شارپ ٹرنز اور اچانک ڈراپس شامل ہیں جو کہ 4 اعشاریہ 8 جی تک جنریٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رولر کوسٹر  100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر صرف دو سیکنڈز میں  ایک چکر مکمل کر لیتاہے۔فیراری ورلڈ تھیم پارک  کی انتظامیہ کے مطابق رولر کوسٹر میں بیٹھنے والے رائیڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ حفاظتی چشمہ (سیفٹی گلاسسز) پہنیں تاکہ ان کی آنکھیں کیڑے مکوڑوں اور ریت کے ذرات سے محفوظ رہ سکیں ۔