پبلک اکائونٹس کمیٹی نینبورڈ آف انوسٹمنٹ کو قواعد و ضوابط بنانے کیلئے 90 دن کی مہلت دی

پاکستان میں سرمایہ کاری کی سخت ضرورت رہے، قواعد و ضوابط بنانے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے ، سینیٹر شیری رحمن

پیر 20 ستمبر 2021 14:00

پبلک اکائونٹس کمیٹی نینبورڈ آف انوسٹمنٹ کو قواعد و ضوابط بنانے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی نینبورڈ آف انوسٹمنٹ کو قواعد و ضوابط بنانے کیلئے 90 دن کی مہلت دی ۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا، تعجب کی بات ہے 20 سال سے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے قوائد و ضوابط نہیں بنے۔

انہوںنے کہاکہ قواعد و ضوابط نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کے بہت سے معاملات حل نہیں ہو پاتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 2021 میں پاکستان کی بیرون سرمایہ کاری میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے، 20 سال میںنبورڈ آف انوسٹمنٹ کی 8 بورڈ اجلاس ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کا انتہائی اہم ادارہ ہے جس نے ملک میں سرمایہ کاری لانی ہے، چائنہ کے اسپیشل اکنامک زونز کا سرمایہ بھی ان کے ذمے ہے۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹی نینبورڈ آف انوسٹمنٹ کو قوائد و ضوابط بنانے کے لئے 90 دن کی مہلت دی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کی سخت ضرورت رہے، قواعد و ضوابط بنانے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے

متعلقہ عنوان :