شکرگڑھ ‘ نہم کلاس کی طالبہ کے نالہ میں بہہ جانے پر شہریوں کا احتجاج

پیر 20 ستمبر 2021 14:22

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) نہم کلاس کی طالبہ کے نالہ میں بہہ جانے پر شہریوں کا احتجاج ۔

(جاری ہے)

حفاظتی انتظامات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوںنویں کلاس کی طالبہ شانزہ اپنے والد کے ساتھ سکمال پلی سے گذرتی ہوئی پائوں پھسلنے سے نالے میں بہہ گئی تھی جس کی نعش دوروز بعد ملی باپ کے سامنے بیٹی کے جان بحق ہونے سے شہریوں میں شدید دکھ درد پایا گیا سرحدی پلی پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے جانبق ہونے والی طالبہ شانزہ اور سرحدی علاقوں کے حقوق کے لیے شکرگڑھ ختم نبوت چوک میں احتجاج ریلی نکالی گئی جس سے کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہی شہریوں نے انتظامیہ کی نااہلی اور سستی کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈپٹی کمشنر نارووال سے فوری پلی پر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سکمال پلی کو شانزہ کے نام سے منسوب کیا جائے

متعلقہ عنوان :