بہاولنگر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیاگیا

پیر 20 ستمبر 2021 14:25

بہاولنگر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا سی او ہیلتھ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور متعلقہ افسران و اسٹاف موجود تھے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی جسمانی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں. 20 ستمبر سے 24ستمبرکے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 20ستمبر سے 22ستمبر کے دوران ابسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 23ستمبر سے 24ستمبر تک کی جائے گی۔ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ سے ذائد بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 1376ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126فکسڈ ، اور1169موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :