ماہرین زراعت کا چنے کے کاشتکاروں کو کاشت مناسب وتر والی زمین میں بذریعہ کیرا،پوریاسنگل روکاٹن ڈرل سے قطاروں میں کرنے کا مشور ہ

پیر 20 ستمبر 2021 15:12

 فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت نے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو چنے کی کاشت مناسب وتر والی زمین میں بذریعہ کیرا،پوریاسنگل روکاٹن ڈرل سے قطاروں میں کرنے کا مشور ہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے  کہا ہے کہ  کاشتکار اوسط میرازمینوں اور زیادہ بارش والے علاقوں میں قطاروں کا درمیانی فاصلہ 45سینٹی میٹر(ڈیڑھ فٹ)اور ہلکی میرا سے ریتلی زمینوں میں قطاروں کا درمیانی فاصلہ 30 سینٹی میٹر(ایک فٹ ) رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کیرا کی صورت میں بوائی کے بعد ہلکا سہاگہ چلانا ضروری ہے تاکہ بیج مٹی میں دب جائے تاہم اگر زمین میں وتر کم ہو تو کاشتکار بوائی ذرا گہری کریں اور کاشت سے پہلے بیج کو4 سے5 گھنٹے پانی میں بھگونے کے بعد استعمال کریں لیکن اگر ایسا نہ کرسکیں تو بیج کی مقدار فی ایکڑ2 سے3 کلوگرام بڑھا دیں تاکہ فصل کا اگاؤ متاثر نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :