بھارت میں ڈینگی بخار کی وبا، یو پی سب سے زیادہ متاثر، 114 افراد ہلاک

یوپی میں موسمی بخار، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھنے پر حکام تشویش میں مبتلا

پیر 20 ستمبر 2021 16:00

بھارت میں ڈینگی بخار کی وبا، یو پی سب سے زیادہ متاثر، 114 افراد ہلاک
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) کورونا وائرس کے بعد بھارت میں ڈینگی بخار کی وبا پھیل گئی ہے، جس سے ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست بھر میں وبا کے باعث 88 بچوں سمیت 114 مریضوں کی جانیں جاچکی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوپی میں موسمی بخار، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھنے پر حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں کئی اضلاع میں خاص طور پر بچوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 14 ستمبر تک 88 بچوں سمیت 114 مریض وبا سے انتقال کرچکے ہیں، ضلع فیروز آباد میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ جہاں 60 سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے بتایا کہ فیروز آباد ضلع میں زیادہ تر اموات ڈینگی ڈی دو وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں، جو ڈینگی کی مہلک ترین تبدیل شدہ قسم ہے۔