Live Updates

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مریم نواز کو الرجی کی دوا کھانے کا مشورہ

نواز شریف کو اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو نیند کی گولی دینی چاہیئے، بلاول کو میرا مشورہ ہے رئیلٹی چیک کی دوا لیں۔ وزیر صحت پنجاب کا ٹی وی انٹرویو میں مزاحیہ انداز

Sajid Ali ساجد علی پیر 20 ستمبر 2021 16:54

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مریم نواز کو الرجی کی دوا کھانے کا مشورہ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 ستمبر 2021ء ) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو الرجی کی دوا کھانے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ مختلف سیاستدان آپ کے کلینک میں آئیں تو آپ کے خیال میں انہیں کس دوا کی ضرورت ہے یا آپ ان کیلئے کیا دوا تجویز کریں گی؟ اس کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز کو مشورہ دوں گی کہ انہیں الرجی کی دوا کی ضرورت ہے ، نواز شریف کو اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان کو نیند کی گولی دینی چاہیئے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کو میرا مشورہ ہے کہ رئیلٹی چیک کی دوا لیں۔

اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے متعلق کہا کہ وہ خود ڈاکٹر ہیں اپنا علاج بہتر کرسکتی ہیں جبکہ قمر زمان کائرہ کو صرف وٹامنز کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یہاں واضح رہے کہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کچھ عرصہ پہلے بھی نائب صدر مسلم لیگ ن کو پیشکش کرچکی ہیں ، تب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ میرا صحت کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی لیکن میں اس حکومت سے بالکل نہیں کہوں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے ، انہوں نے کہاکہ میرا صحت کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی لیکن میں اس حکومت سے بالکل نہیں کہوں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے، میں انہیں یہ خوشی کبھی نہیں دوں گی ،مجھے اس ملک سے کہیں نہیں جانا، میرا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے، مریم باہر نہیں جائے گی، آپ کو جانا پڑے گا۔

اس کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی وزیر سحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ مریم نواز کو پاکستان میں سرجری کی بہترین سہولیات دیں گے کیوں کہ پاکستان میں ہر طرح کی سرجری ہورہی ہے ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مجھ سے رابطہ کریں ، میں ان کی ہر قسم کی سرجری کروادوں گی ، اس حوالے سے انہیں بالکل بھی پرشیان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات