یو ای ٹی لاہور نے داخلہ شیڈول برائے سال 2021 جاری کردیا

پیر 20 ستمبر 2021 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اس کے سب کیمپسز، جن میں رچنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہ، فیصل آباد، نیو کیمپس کالا شاہ کاکو اور نارووال کیمپس شامل ہیں، میں بی ایس سی انجنیئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلہ کیلئے ایڈمشن شیڈول برائے سال 2021 جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق انڈرگریجوایٹس پراسپیکٹس کی دستیابی اور آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے اور پر کرنے کا اجرا آج مورخہ 20 ستمبر 2021 بروز پیر سے ہو گیا ہے جبکہ ایڈمشن فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ مورخہ 11 اکتوبر 2021 ہے۔حافظ قرآن طلباء و طالبات کیلئے ٹیسٹ 13 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا اور سپورٹس سے متعلقہ طلباء و طالبات کا ٹیسٹ 14 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم جمع کروانے کے بعدہر شعبہ کی پہلی میرٹ لسٹ 15 اکتوبر کو ڈیپارٹمنٹ ہذا میں چسپاں کر دی جائے گی جبکہ پہلی میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے۔ ہاسٹل الائنمنٹ 5 نومبرسے شروع کر دی جائے گی۔دوسری میرٹ لسٹ 22 اکتوبر کو چسپاں کی جائے گی جبکہ دوسری میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہو گی۔

تیسری میرٹ لسٹ 28 اکتوبر کو چسپاں کی جائے گی جبکہ تیسری میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم نومبر ہے۔اسی طرح چوتھی میرٹ لسٹ 2 نومبر کو چسپاں کر دی جا ئے گی جبکہ چوتھی میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 نومبر ہو گی۔کلاسز کاباقاعدہ اجرا 8 نومبر کو کیا جائے گا۔ داخلے سے متعلق تمام معلومات ایڈ میشن پورٹل admission.uet.edu.pk پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :