کوتھم کراچی نے اپنا چھٹا کانوکیشن محمد علی سدپارہ کے نام سے منسوب کردیا

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تمام گریجوٹ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،انجینئر نجیب ہارون

پیر 20 ستمبر 2021 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پاکستان کے مشہورہوٹل مینجمنٹ کالج ’’کوتھم‘‘نے اپنا چھٹا کانوکیشن منعقد کیا،جہاں 150 سے زائد کلنری اور بیکنگ شیف اور ہوٹل مینجمنٹ گریجویٹ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔کانوکیشن کے مہمان خصوصی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے نو منتخب صدر اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون تھے جبکہ اس موقع پرکوتھم پاکستان اور دوبئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد شفیق، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کوتھم کراچی انجینئرصابراحمد، کراچی میں ملائیشیاء کے قونصل جنرل خیر النظران عبد الرحمن بھی موجودتھے۔

مینجمنٹ کالج’’کوتھم‘‘نے اپنی تقریب میں طلبا وطالبات کے ساتھ ان کے والدین اور کراچی کی ہوٹل اور فوڈ انڈسٹری سے بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتت قرآن پاک اور پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد کانوکیشن تقریب کے ناظم مرزا ثوبان بیگ نے کوتھم کراچی کے چھٹی کانوکیشن کو پاکستان کے لیجنڈ محمد علی سدپارہ کے نام کرتے ہوئے کہاکہ مشکل ترین حالات میں محمد علی سدپارہ مسلسل جدوجہد اور آگے بڑھتے رہنے کی علامت تھے اور پاکستانی قوم کبھی اپنی ہیرو کو نہیں بھولتی ہے۔

یاد رہے کہ محمد علی سدپارہ چند ماہ قبل کے ٹو پہاڑ سر کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے، بعد ازاں وہ انہی پہاڑوں میں شہادت کے رتبے پر بھی فائز ہوگئے۔تقریب سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوتھم کراچی انجینئر صابر احمد نے کہا یہ دو سال پاکستان اور دنیا بھر کی ہاسپٹلٹی فوڈ اور ایجوکشن انڈسٹری کے لئے کڑی آزمائش کے سال تھے کرونا نے تعلیمی سلسلے کو بہت نقصان پہنچایا لیکن کو کوتھم کے پر عزم طلبا وطالبات نے ان مشکل حالات میں تعلیم کو مکمل کیا اور آج نئے عزم کے ساتھ یہاں موجود ہیں اورپاکستا ن اور دنیا بھر کی انڈسٹری میں کام کر نے کے لئے تیار ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے انجینئر نجیب ہارون نے کہاکہ پاکستان اور دنیا بھر کی معیشت مشکل حالات سے گزر رہی ہے خطہ کے بدلتے ہوئے حالا ت جہاں مشکلات کا سبب ہیں وہیں خص طور پر ہاسپٹلٹی فوڈ اور ٹورزم انڈسٹری کے لئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں وزیر اعظم اس انڈسٹری کو خاص طور پر خود دیکھ رہے ہیں اور اس انڈسٹڑی کی ترقی نہ صرف ملک کی بلکہ آپ سب کی ترقی ہے انہوں نے تمام گریجویٹس کو مبارکباد پیش کی اور وزیراعظم کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایاطلبہ و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کوتھم پاکستان و دوبئی احمد شفیق نے کہا کہ کو تھم نے گزشتہ بیس سالوں میں پاکستان اور دنیا بھر کی ہاسپٹلٹی انڈسٹری کے لئے ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیا ں تیار کئے ہیں اور اپنے بہترین تعلیمی نظام کی وجہ سے کوتھم پاکستان کا نمبر ون کالج ہے کراچی میں گلشن اقبال اور نارتھ ناظم آباد میں دو کیمپس کے ساتھ پاکستان میں پندرہ کیمپس ہیں جہاں ہزاروں طلبا و طالبات ہاسپٹلٹی کلنری ٹریو اور ٹورزم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہمارے فنی نظام تعلیم سے پڑھ کر دنیا بھر میں اس انڈسٹری میں کام کرکے قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں انہوں نے طلبا اور طالبا ت کو کرونا کے دوران مشکل حالات میں تعلیم مکمل کر نے پر مبارکباد دی اور کراچی میں کالج کی انتظامیہ اور اساتذہ کو پاکستان کے لئے ہنر مند افراد کار بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیاملائشین قونصل جنرل خیر النظرن عبد الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا طویل عرصے سے برادر اسلامی ممالک ہیں اور پاکستانی ہنر مند طلبا و طالبات کے لئے اس ٹرید میں مزید تعلیم کے لئے ملائیشیا کی یونیورسٹیوں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور ہم اس حوالے سے کوتھم سے تعاون لرنے پر تیار ہیں انہوں نے طلبا وطالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ مشکلات جلد دور ہو جائیں گی اور ہم ایک دفعہ پھر ترقی کا سفر تیز تر کر نے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

بعدازاں پاس ہونے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور ایوارڈ ز تقسیم کئے گئے اور مہمان گرامی کو تقریب کی یادگاری شیلڈزدی گئیں۔تقریب کا اختتام دعا پر کی گئی ، جس میں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔