Live Updates

القادر یونیورسٹی سوہاوہ میں گزشتہ روز اوپن ہاؤ س سیشن کا انعقاد، ضلع بھر سے اساتذہ، طلباء و طالبات کی شرکت

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 20 ستمبر 2021 17:16

القادر یونیورسٹی سوہاوہ میں گزشتہ روز اوپن ہاؤ س سیشن کا انعقاد، ضلع ..
جہلم( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) القادر یونیورسٹی سوہاوہ میں گزشتہ روز اوپن ہاوس سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے اساتذہ، طلباء و طالبات نے شرکت کی. ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر امجد الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ہاؤس سیشن کا مقصد طلبہ و طالبات کو داخلے سے متعلق آگاہی اور معلومات فراہم کرنا اور آس پاس کے علاقے میں موجود شائقینِ علم کو یہ باور کرانا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس پسماندہ علاقے کو کتنا بڑا تحفہ دیا ہے.

اس پروجیکٹ کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ علاقے کے جو ذہین اور مستحق طلبہ و طالبات تعلیمی اخراجات برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم رہ جاتے تھے وہ اب یہاں مختلف قسم کی سکالرشپ سے فائدہ اٹھا کر اپنے خوابوں کی تکمیل کر سکیں گے. مزید برآں القادر یونیورسٹی پاکستان کی پہلی ایسی یونیورسٹی ہو گی جس میں جدید دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی بھی باقاعدہ تعلیم دی جائے گی.

القادر یونیورسٹی سوہاوہ میں آئے ہوئے طلباء و طالبات نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ القادر یونیورسٹی ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، اس کے بورڈ اور انتظامیہ میں پاکستان اور مسلم امہ کے چوٹی کے اہل علم کی موجودگی سے ہمیں یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ ہم ایک ہی چھت کے نیچے اعلیٰ دینی و دنیاوی علوم حاصل کرنے کا خواب پورا کر سکیں گے�

(جاری ہے)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات