9 اکتوبر کو گورنر ہاس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کا کرکٹ ٹاکرہ ہو گا‘ فیاض الحسن چوہان

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے باعث اس ٹورنامنٹ کی علامتی اہمیت بہت زیادہ ہے‘صوبائی وزیر

پیر 20 ستمبر 2021 21:12

9 اکتوبر کو گورنر ہاس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کا کرکٹ ٹاکرہ ہو گا‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 9 اکتوبر کو حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کے درمیان گورنر ہاس میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے نام کیا جائے گا۔ وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اس ضمن میں وائس پریزیڈنٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا مشہود احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کرکٹ ٹاکرہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے واپسی کے باعث اس ٹورنامنٹ کی علامتی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ تمام اراکین اسمبلی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہماری خواہش ہے افتتاحی میچ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز مہمان خصوصی ہوں۔ رانا مشہور احمد کی جانب سے فیاض ننالحسن چوہان کی گزارشات کا خیر مقدم کیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا تمام اراکین ہنجاب اسمبلی کھیل کے ذریعے دنیا کو پیغام دیں گے کہ "اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں"۔