کندھ کوٹ سرکاری لینڈ پر کسی کا بھی قبضہ نہیں ہے ، سروی نمبر 950 کا آدھا حصہ 278 اور 799 گرانٹڈ ہے کسی کو اعتراضات ہیں تو مختیار کار آفیس میں آکر جمع کرائیں جبکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ، شوکت علی خان بنگوار مختیار کار

Hazoor Bux حضور بخش منگی پیر 20 ستمبر 2021 18:22

کندھ کوٹ سرکاری لینڈ پر کسی کا بھی قبضہ نہیں ہے ، سروی نمبر 950 کا آدھا ..
کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) کندھ کوٹ میں روینیو ریکارڈ میں رد بدل اور سروے نمبر 950 , 278 , 799 کیلئے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے کے بعد مختیار کار کندھ کوٹ شوکت علی خان بنگوار نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سروے نمبر 950 کا آدھا حصہ ، 278 اور 799 سرکاری زمینیں قبولی مختیار احمد سھریانی کے نام پر ہیں کسی کا کوئی قبضہ نہیں ہے ، جو سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے وہ سراسر بے بنیاد ہے ، تحصیل دار نے مزید کہا کہ اگر کسی کو بھی کوئی خدشات ہیں تو وہ آفیس آکر ریکارڈ چیک کرسکتے ہیں اس لئے روینیو ریکارڈ میں رد بدل کی خبروں سے پرہیز کیا جائے اور عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں خبروں پر دھیان مت دیں

متعلقہ عنوان :