رحیم یار خان میں 2 نہروں میں شگاف پڑنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا تحقیقات کا حکم، شگاف جلد پر کرنے کی ہدایت

پیر 20 ستمبر 2021 22:08

رحیم یار خان میں 2 نہروں میں شگاف پڑنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رحیم یار خان میں 2 نہروں میں شگاف پڑنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی اور کمشنر بہاولپور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نہروں میں پڑنے والے شگاف کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ نہروں میں پڑنے والے شگاف کو جلد سے جلد پر کیا جائے اور اس کیلئے ضروری وسائل اور مشینری استعمال میں لائی جائے۔

محکمہ آبپاشی کے حکام اور انتظامی افسران نہروں میں شگاف کو پر کرنے کے عمل کی خود نگرانی کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے کے حکام کو موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ متاثرہ علاقوں میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور شگاف پڑنے کے واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔