مریدکے،جی ٹی روڈ کے اطراف میں آہنی بورڈ لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطر

جگہ جگہ غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار ،این ایچ اے حکام سے کارروائی کا مطالبہ ،جلد ازجلد آہنی بورڈ ہٹائے جائیں ،شہری

پیر 20 ستمبر 2021 22:51

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) جی ٹی روڈ کے اطراف میں لگائے گئے آہنی بورڈ لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ،جگہ جگہ غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار ، ،شہریوں کا این ایچ اے حکام سے کارروائی کا مطالبہ ،جلد ازجلد آہنی بورڈ ہٹائے جائیں ۔تفصیل کے مطابق مریدکے جی ٹی روڈ کی دونوں اطراف میں لگائے گئے غیر قانوی آہنی بورڈ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے کسی بھی وقت آندھی یا طوفان کی وجہ سے جانی نقصانات ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔

شہر بھر میں جگہ جگہ غیر قانونی تجاوزات سے سروس روڈ بحال نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لوگوں نے این او سی کے بغیر جگہ جگہ آہنی کھوکھے ،کنٹینر ز اور تجاوزات قائم کر رکھی ہے جس 9 سے سروس روڈ ناقابل استعمال ہو گئے ہیں اور لوگ ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف لگائے گئے بورڈ ز انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے اور وہ کسی بھی وقت گر سکتے ہیں ۔

لوگوں نے غیر قانونی بورڈ لگا کر این ایچ اے حکام سے این او سی بھی وصول نہیں کی اور بورڈ لگا دئیے ہیں۔شہریوں نے این ایچ اے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد غیر قانونی تعمیرات،آہنی بورڈ ، کنٹینرز اورآہنی کھوکھوں کیخلاف آپریشن کیا جائے اور سروس روڈ بحال کئے جائیں تاکہ لوگوں کیلئے سروس روڈ استعمال کرنے میں آسانی پیدا ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :