نئی ٹیکسٹائل پالیسی سے ملک میں ٹیکسٹائل کی 100 نئی صنعتیں قائم ہونے کی توقع ہے، چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن

پیر 20 ستمبر 2021 23:02

اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) نئی ٹیکسٹائل پالیسی سے پاکستان میں ٹیکسٹائل کی 100 نئی صنعتیں قائم ہونے کی توقع ہے، نئی صنعتوں کے قیام سے شعبہ کی برآمدات میں 20 ارب ڈالر سالانہ کا اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین عبدالرحیم ناصر نے کہا ہے کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی پر عملدرآمد سے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 100 نئی صنعتیں قائم ہونے کی توقع ہے جس سے ملک کی برآمدات میں 20 ارب ڈالر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں نئی سرمایہ کاری سے برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیداکرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات ي*میں 23 فیصد اضافہ ہواہے اور برآمدات کا حجم 12.5 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 15.4 ارب ڈالر تک بڑھا ہے۔

متعلقہ عنوان :