بھارتی میڈیا جعلی خبروں، من گھڑت کہانیوں پر پروان چڑھتا ہے، ترجمان پاک فوج

عالمی اداروں نے بھی بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کا مذاق اڑایا، بارڈر مینجمنٹ بہتر بنا دیا گیا، بارڈر کوبہت جلد مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا انٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 ستمبر 2021 18:41

بھارتی میڈیا جعلی خبروں، من گھڑت کہانیوں پر پروان چڑھتا ہے، ترجمان ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا جعلی خبروں اورمن گھڑت کہانیوں پر پروان چڑھتا ہے، عالمی اداروں نے بھی بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کا مذاق اڑایا، بارڈر مینجمنٹ بہتر بنا دیا گیا،بارڈر کوبہت جلد مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بارڈر مینجمنٹ میں بہتری لائی جارہی ہے، بارڈر کو جلد مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا، مشکلات کے باوجود بارڈر کے 90 فیصد حصے پر باڑ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں،طالبان نے کئی بار دہرایا کہ افغان سرزمین استعمال نہیں ہوگی، پاکستان کی سلامتی اورقومی مفاد کیلئے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارتی میڈیا جعلی خبروں اور من گھڑت کہانیوں پرپروان چڑھتا ہے، عالمی اداروں نے بھی جعلی خبروں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کا مذاق اڑایا۔کچھ بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کی مذمت کی۔