ویٹرنری یونیورسٹی میں ر یبیز بیما ریو ں کی آ گا ہی اور روک تھا م کے مو ضو ع پر بین الا قوا می ورچو ئل کانفرنس

پیر 20 ستمبر 2021 19:12

لاہور۔20ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) :یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن نے گذشتہ روزریبیز   (با و لا پن ) بیما ریو ں کی آ گاہی اور روک تھام کے مو ضو ع پر بین الا قوا می ورچو ئل کانفرنس کا انعقاد کیا۔ افتتا حی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسرڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی ،پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کے علا وہ قو می و بین الا قوا می ما ہرین ،پرو فیشنلز ، طلبہ و فیکلٹی ممبران اور پاکستان سمیت پانچ مما لک (امریکہ، انڈیا ،انڈو نیشیا،صو ما لیہ،کازقستان) سے تحقیق کار و ں کی بڑ ی تعداد نے ویڈ یو لنک کے زر یعے شر کت کی۔

افتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پرو فیسرڈاکٹر نسیم احمد نے انسا نو ں اور جا نورو ں میں ریبیز بیما ریو ں کے خلاف مو ثر اقدا مات کی روک تھام پر زور دیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے کہا کہ عوا می آ گا ہی اور جدید ٹیکنا لو جی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے نیزافرا دی قوت کی تر بیت اور سما جی رکا وٹو ں کو دور کرنے کے عوا مل بھی حکو متی پا لیسی کی تر جیحات میں شامل ہو نے چا ہیے۔

(جاری ہے)

ایک رو زہ کانفرنس میں ویٹر نری یونیورسٹی سے ڈاکٹرمسعود ربا نی اور ڈاکٹر حسن سلیم نے جبکہ ونڈسر اینیمل ہسپتا ل امریکہ سے ڈاکٹر اعجاز را شد، مینیجر ریبیز روک تھام و ٹریننگ انڈس ہسپتال سے ڈاکٹر آفتاب گوہر، ویٹ فزیشن اینڈ سر جن ڈاکٹر عتیق ڈھا کو اور ویٹس کیئر کلب سے مس قر اة العین نے ریبیز با ولا پن بیما ریوں کی معلو مات، ریبیز سے پیدا ہونے والی بیما ریو ں کو ختم کرنے سے متعلقہ حکمت عملی، امریکہ میں ریبیز بیما ریو ں کی مو جودہ حالت اور قا نو ن سازی کے اقدا مات، آوا رہ کتو ں کے کا ٹنے سے ر یبیز بیما ریو ں کا خد شہ، کتے اور بلیو ں میں ریبیز بیماریو ں کا علا ج اور روک تھام سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر تفصیلی لیکچرز دیے ۔