آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 34 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی

پیر 20 ستمبر 2021 23:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 34 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،88مریض صحتیاب ہوئے ہیں،04مریضوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے جن میں سے 2کا تعلق میرپور اور 2کا بھمبر سے ہے اور684افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسز میں سی5کا تعلق مظفرآباد،3کا پونچھ،4 کا سدھنوتی،12کامیرپور،8کا بھمبر اور2کاکوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیں اب تک296228افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،33821افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،32104افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ984مریض زیر علاج ہیں733مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی125کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 138کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 15کاتعلق سدھنوتی،161 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کی984مریضوں میں سی940مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ44مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔