Live Updates

شہریار آفریدی کی امریکیوں پر تنقید

;’ان کے لوگوں کی زندگی دیکھیں، یہ فٹ پاتھوں پر ہیں اور سب سے بڑی بات یہ ریاست ان کی ماں ہے، یہ میں ہر طرف دیکھ رہا ہوں اور میرا دماغ اس کو تسلیم نہیں کر رہا انسانی حقوق کے علم بردار، خدا کے لیے اپنی قدروں کو پہچانو۔ اپنی بنیاد سے جڑ جاؤ۔ یہ کوئی سیاسی نعرے نہیں ہیں،چیرمین کشمیر کمیٹی کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

منگل 21 ستمبر 2021 00:01

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر امور کے چیئرمین شہریا ر آفریدی نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر لگائی گئی ویڈیو میں شہریار آفریدی کو نیو یارک کے ٹائمز سکوائر پر چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ چھ منٹ چالیس سیکنڈ کی اس ویڈیو میں وہ ناظرین کو اپنے اردگرد کے مناظر دکھاتے۔ ٹائم سکوئر پر رات کا وقت ہے اور ارد گرد لگے بینچوں اور زمین پر کئی لوگ، جن میں بے گھر افراد بھی شامل ہیں، لیٹے یا بیٹھے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں شہریار آفریدی امریکہ کے حوالے سے کہتے ہیں کہ ’وہ ملک جو پوری دنیا کے نظام کو کنٹرول کر رہا ہے، جس کی دنیاوی لحاظ سے پوری دنیا میں عزت ہے جو ایک قسم کا مائی باپ بنا ہوا ہے۔ یہاں ان کے لوگوں کی زندگی دیکھیں۔

(جاری ہے)

‘ وہ اردگرد بیٹھے لوگوں کی جانب اشارہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں: ’یہ فٹ پاتھوں پر ہیں، ان کی اولادیں اور سب سے بڑی بات یہ ریاست ان کی ماں ہے۔

یہ میں ہر طرف دیکھ رہا ہوں اور میرا دماغ اس کو تسلیم نہیں کر رہا۔‘ اس کے بعد وہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں بنائی جانے والے لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کا ذکر دیتے ہیں۔ ویڈیو میں اس مقام پر ایڈٹنگ کے ذریعے پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں۔ گفتگو جاری رکھتے ہوئے شہریار آفریدی کہتے ہیں ’جس دین کے ہم ماننے والے ہیں اور جو روایات ہیں، چاہے وہ بلوچی ہیں، چاہے وہ سندھی ہیں، چاہے وہ پنجابی ہیں، چاہے وہ مہاجر ہیں، چاہے وہ سرائیکی ہیں، چاہے وہ پشتون ہیں، چاہے وہ طالبان ہیں، چاہے وہ گلگت بلتستانی، کشمیری ہیں ، وہ اپنی ماؤں بہنوں کو عزت دیتے ہیں۔

‘لیکن یہ جملہ ادا کرتے ہی شہریار آفریدی کی نظر سامنے سیڑھیوں پر بیٹھی ایک خاتون پر پڑتی ہے۔ اس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں: ’یہ دیکھیں یہ بھی امریکہ کی بیٹی ہے۔ یہ کسی کی بیٹی ہے، بہن ہے، ماں ہے۔ پھر وہ آگے بڑھتے ہیں۔ ’انسانی حقوق کے علم بردار، خدا کے لیے اپنی قدروں کو پہچانو۔ اپنی بنیاد سے جڑ جاؤ۔ یہ کوئی سیاسی نعرے نہیں ہیں۔یہ حقیقت ہے۔‘’وہ جو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ وہ جو ہمیں لیکچر دیتے ہیں، آئیں دیکھیں ان کی بیٹیوں کا کیا حال ہے، عام باسیوں کا کیا حال ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات