مریکا کا ویکسین شدہ برطانوی اور یورپی شہریوں پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ

منگل 21 ستمبر 2021 00:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) امریکا نے ویکسی نیشن مکمل کرانے والے برطانوی اور یورپی شہریوں پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے سابق صدر ٹرمپ کے دورِ حکومت میں برطانوی اور یورپی شہریوں پر عائد سفری پابندیاں 18 ماہ ٪بعد اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مکمل ویکسی نیشن کرانے والے افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

رپور ٹ کے مطابق کورونا ویکسی نیشن مکمل کرانے والے برطانوی اور یورپی شہری نومبر کے ا?غاز میں امریکا میں داخلے کے اہل ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ امریکی فیصلے کے تحت ایسے افراد کو بھی امریکا میں داخلے کی اجازت ہوگی جو ایسے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں حصہ لے چکے ہیں جو اب تک برطانیہ میں منظور نہیں ہوئی ہے جب کہ فیصلے سے 40 ہزار افراد امریکا میں داخلے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال میں امریکی شہری، رہائشی اور اسپیشل ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کو ہی یورپی ممالک سے امریکا میں داخلے کی اجازت ہے۔