Live Updates

"سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، بیروزگاری نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا"

ہمارا مطالبہ صاف اور شفاف انتخابات ہیں اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے، مالم جبہ، بی آر ٹی اور علیمہ باجی کے کیسز کب انجام کو پہنچیں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا گوجرانوالہ ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 20 ستمبر 2021 21:57

"سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، بیروزگاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین .20 ستمبر2021ء) سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے، مالم جبہ، بی آر ٹی اور علیمہ باجی کے کیسز کب انجام کو پہنچیں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا گوجرانوالہ ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب- تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ صاف اور شفاف انتخابات ہیں اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت گوجرانوالہ ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کنٹورنمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پارٹی کو عوام کی خدمت کی بدولت کامیابی ملی، مہنگائی اور بڑھتی بیروزگاری کی وجہ سے عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا، باقی صوبوں کے عوام کے بھی شکر گزار ہیں جہنوں نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ صرف شفاف الیکشن ہیں، یہ ہمارا قومی حق ہے اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کرسکتا، آئین کی پاسداری اور پارلیمنٹ کا احترام سب پر لازم ہے، جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا کہ لاہور،راولپنڈی اور گوجرنوالہ خاص طور سے ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) کے گڑھ رہے ہیں لیکن یہاں کے نتائج بہت مایوس کن رہے ہیں، ہم کو تنظیم کو مضبوط اور طاقتور کرنا ہے، حمزہ شہباز اور مریم نواز باقی عہدیداروں کے ساتھ ملکر اس تنظیم سازی کی نگرانی کریں جن لوگوں کو عہدیدار بنایا جائے ان سے ملاقاتیں کریں۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اس لیے عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں، سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، یہ حکومت صرف فون آنے اور سننے کا انتظار کرتی ہے، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے، مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری اور علیمہ باجی کے کیسز کب انجام کو پہنچیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات