اسلامی جمعیت طالبات معاشرے میں خیر کی ترویج کے لئے کوشاں ہے،ثناء ہارون

نصف صدی سے زائد کا یہ سفر طالبات کی بے لوث کوششوں ، محنتوں اور قربانیوں سے عبارت ہے، اسلامی جمعیت طالبات کے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی بیان

پیر 20 ستمبر 2021 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ ثناء ہارون نے اسلامی جمعیت طالبات کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعیت طالبات واحد نمائندہ تنظیم ہے جو تعلیمی اداروں میں طالبات کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو حل کرنے اور انکی صلاحیتوں کی نمو کے لئے انہیں ہر فورم پر پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے موجود ہے،انھوں نے کہا اسلامی جمعیت طالبات معاشرے میں خیر کی ترویج کے لئے کوشاں ہے، یہ طالبات کا وہ پر عزم قافلہ ہے جو باون سال سے معاشرے میں صالحیت کو پروان چڑھا رہا ہے، نصف صدی سے زائد کا یہ سفر طالبات کی بے لوث کوششوں ، محنتوں اور قربانیوں سے عبارت ہے۔

(جاری ہے)

ثناء ہارون نے کہا ہم ان تمام طالبات کو جمعیت طالبات میںشمولیت کی دعوت دیتی ہیں جو دنیا و آخرت کی کامیابی کی غرض سے سر گرم عمل ہیں، انھوں نے کامیابی سے باون سال مکمل ہونے کی پرتمام طالبات کومبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :