دارالحکومت میں تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تشہیری مہم کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز

چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی مہم کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گی .

پیر 20 ستمبر 2021 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تشہیری مہم کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا گیا .

(جاری ہے)

چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی مہم کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گی ،ڈائریکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر فیلڈ آپریشن کی نگرانی کریں گے ،مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈی ایم اے کے تمام سٹاف کو اپنی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،.ڈی ایم اے ٹیمیں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں بلا تفریق آپریشن کلین اپ کریں گی آپریشن کے دوران فٹ پاتھس،گرین بیلٹس،مارکیٹس ہے برآمدے اور راہدایاں اور دیگر تجاوزات ہٹائیں گی،مہم کے دوران شہر بھر سے غیر قانونی تشہیری مہمات کا مکمل خاتمہ کرے گا،

متعلقہ عنوان :