کلیوال زلمی لیگ کا ناک آوٹ مرحلہ (آج) سے سوات میں شروع ہوگا

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے پشاور زلمی کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ایونٹ جاری کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ایونٹ میں صوبے بھر میں روانہ پانچ سو کھلاڑی ان ایکشن ،ابتدائی اور مین راؤنڈ کے بعد سات ڈسٹرکٹس کی بہترین ٹیمیں اکیس ستمبر سے سوات میں ناک آؤٹ راؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی

پیر 20 ستمبر 2021 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) گراس روٹ لیول پر نوجونواں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے پشاور زلمی کی جانب سے پورے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ٹورنامنٹ جاری ہے،کلیوال زلمی لیگ میں ابتدائی مقابلوں کے بعد اب سات ڈویڑن کی بہترین ٹیمیں سوات کے خوبصورت اور سیاحتی مقام پر ناک آوٹ مرحلے میں ان ایکشن ہوگی،پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے گراس روٹ لیول پر خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ایونٹ جاری ہے۔کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخواہ کے سات ڈویڑن کے پینتیس ڈسٹرکٹس کی چونتیس ٹیمیں ان ایکشن ہیں،ان مقابلوں میں روزانہ پانچ سو کھلاڑی صوبے بھر میں ان ایکشن ہیں۔