آسٹریلیا سے طے شدہ سکیورٹی اورآبدوزمعاہدے سے امریکا دستبردارنہیں ہوگا‘وائٹ ہاؤس
فرانس کی آسٹریلیااور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کے لیے مذاکرات میں حائل ہونے کی دھمکی
منگل 21 ستمبر 2021 11:56
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن یقیناً حالیہ پیش رفت پرتبادلہ خیال کریں گے بحرہنداور بحرالکاہل میں ہماری مشترکہ دلچسپی ہے۔
دوسری جانب فرانس نے آبدوزوں کے معاہدے کو ختم کرنے کے ردعمل میں آسٹریلیا اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کے لیے مذاکرات روکنے کی دھمکی دی ہے۔فرانس کے یورپی امور کے وزیرکلیمنٹ بیون نے جریدے پولیٹیکو کو بتایاکہ اپنی بات پرعمل کرنا جمہوریتوں اور اتحادیوں کے درمیان اعتماد کی شرط ہے۔ لہٰذا اس صورت حال میں توتجارتی مذاکرات پرآگے بڑھنے کا تصوربھی نہیں کیا جاسکتا جیسے کسی ایسے ملک کے ساتھ کچھ ہو ہی نہیں،جس پراب ہمیں بالکل بھروسا نہیں رہا ہے۔آسٹریلیا اوریورپی یونین کے حکام کے درمیان 12اکتوبر کوتجارتی معاہدے پرمذاکرات کا اگلا دور ہوگا۔اگرچہ یورپی کمیشن کویورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک کی جانب سے تجارتی مذاکرات کااختیار حاصل ہے لیکن وہ فرانسیسی مخالفت کے علی الرغم کسی معاہدے کے ساتھ کامیابی سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔یورپی پارلیمان کی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین برنڈ لانگے نے ایک بریفنگ میں کہا:’’میرا خیال ہے کہ اس سے آسٹریلیا کے ساتھ مذاکرات رٴْکیں گے تو نہیں بلکہ یہ بہت زیادہ پیچیدہ ہوجائیں گے۔امریکا اوربرطانیہ نے 15ستمبر کوایک نئے ’ہند بحرالکاہل سکیورٹی اتحاد‘ کا اعلان کیا تھا۔اس ڈیل کے تحت آسٹریلیا کو جوہری طاقت سے لیس آبدوزیں مہیا کی جائیں گی۔اس ڈیل کوخطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرونفوذ کا مقابلہ کرنے کے اقدام کے طور پر دیکھا جارہاہے۔امریکا اور برطانیہ سے سودا طے پانے کے بعد آسٹریلیا نے فرانس کے ساتھ 12 روایتی ڈیزل الیکٹرک آبدوزیں تیارکرنے کا معاہدہ ختم کردیا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر مالیت کا یہ معاہدہ 2016ء میں طے پایاتھا۔اس پر فرانس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔اس نے امریکا پراس معاملے میں ’ملی بھگت‘اور آسٹریلیا پر’دھوکا دہی‘الزام عاید کیا اورکہا کہ ان کی اس نئی ڈیل سے مغربی اتحادوں کے مراکز میں ایک بحران پیدا ہوگیا ہے۔فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا میں متعیّن اپنے سفیروں کو بھی مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔تاریخ میں یہ پہلاموقع ہیجب فرانس نے واشنگٹن سے اپنے سفیر کوواپس بلایاہے۔برسلز میں یورپی یونین کے صدردفاتر میں متعیّن سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ 27 ارکان پر مشتمل تنظیم اس تنازع میں فرانس کی حمایت کرتی ہے لیکن اب تک یورپی ممالک کے سفیروں نے فرانس کے امریکا،آسٹریلیا مخالف انتہائی جارحانہ بیانات کی عوامی حمایت سے گریزکیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.