نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی

منگل 21 ستمبر 2021 13:01

نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت کل بدھ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کور ٹ میں نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

تھراپی ورکس کے مالک ظہور کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرلی گئی۔تھراپی ورکس کے مالک کی درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کر دئیے گئے ۔ملزمان اور مدعی مقدمہ کے وکلاء عدالت پیش نہ ہوسکے ۔مدعی مقدمہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے دلائل دینے تھے۔وکلاء کے معاونین عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کی درخواست کی ۔عدالت نے کیس کی سماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :