حبا بخاری لکس اسٹائل ایوارڈز 2021ء کیلئے نامزد

ڈرامہ سیریل’ ’دیوانگی‘‘میں حبا نے ایک غریب لڑکی جبکہ دانش تیمور نے ایک امیر تاجر سلطان درانی کا کردار ادا کیا تھا

منگل 21 ستمبر 2021 13:13

حبا بخاری لکس اسٹائل ایوارڈز 2021ء کیلئے نامزد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) رومانوی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں بہترین اداکاری کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے اپنے پہلے ڈرامے کا نام پوچھ لیا ہے۔حبا بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اپنے شوبز کیریئر کے ڈیبیو ڈرامے کا نام پوچھا ہے۔

انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے سب سے پہلے ڈرامہ سیریل کا نام کون بتا سکتا ہی اداکارہ کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صرف چند ہی مداحوں نے حبا بخاری کے سب سے پہلے ڈرامے کا صحیح نام بتایا ہے جبکہ زیادہ تر مداح صحیح جواب دینے میں ناکام رہے۔خیال رہے کہ حبا بخاری نی2015ء میں رومانٹک کا میڈی ڈرامہ سیریل ’تیری میری جوڑی‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی کے پروڈیوس کردہ جیو انٹرٹینمنٹ کے رومانوی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ کو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021ء کے لیے ’بہترین ٹی وی سیریل‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار دانش تیمور کو بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔حبا بخاری کو ’بہترین خاتون اداکارہ‘ اور دانش تیمور کو ’بہترین مرد اداکار‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘میں حبا نے ایک غریب لڑکی جبکہ دانش تیمور نے سیاسی پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایک امیر تاجر سلطان درانی کا کردار ادا کیا تھا۔