ہالی ووڈ انیمیٹڈ فلم’’ ان جسٹس ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا

پرستاروں کو فلم کا انتظار ‘ انیمیٹڈ فلم’’ان جسٹس’‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے

منگل 21 ستمبر 2021 13:13

ہالی ووڈ انیمیٹڈ فلم’’ ان جسٹس ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ہالی ووڈ انیمیٹڈ فلم ان جسٹس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کی کہانی گھومتی ہے لوئس کے اغواء ہونے کے گرد، کس طرح جوکر نے سپرمین کو لوئس لین کو مارنے کی چال چلی اور اسے ایک شیطان کے روپ میں بدل دیا جو پھیلانا چاہتا ہے دنیا میں تباہی۔

(جاری ہے)

کیا بیٹ مین اور اس کے ساتھی جوکر کی ان چالوں کو کر پائیں گے ناکام، جاننے کے لیے ہرستاروں کو کرنا ہوگا انتظار کیونکہ انیمیٹڈ فلم’ان جسٹس’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے ۔

متعلقہ عنوان :