ہوٹل میں 7 روز تک لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، اہم انکشافات سامنے آگئے

متاثرہ لڑکی ڈانسر تھی،ظفر نامی ملزم شادی کی تقریب میں ڈانس کے بہانے بلا کر ہوٹل لے گیا جہاں ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 ستمبر 2021 13:05

ہوٹل میں 7 روز تک لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، اہم انکشافات سامنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2021ء) : ن ملت پارک میں 7 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی ڈانسر تھی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملت پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ منظر عام پر آیا تھا۔بتایا گیا کہ ہوٹل کے اندر لڑکی کو سات روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کیا جبکہ دو گرفتار نہ ہو سکے۔

پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ ظفر نے اسے شادی کی تقریب میں ڈانس کے لیے بلایا تھا اور بعد میں ملت پارک ہجویری ہوٹل میں میں لے گئے جہاں اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے سات روز تک جاتی کا نشانہ بنایا اور مجھ سے چھ لاکھ روپے چھین لیے تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز چنیوٹ میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ضلع چنیوٹ کے بھوانہ سرکل میں بدفعلی کا بڑا خوفناک واقعہ سامنے آ گیا، بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا میں دس سالہ یتیم بچے سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔

سترہ افراد پر مشتمل جنسی درندہ گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا موضع سلیمان میں باسط نواز کا والد دو سال قبل فوت ہو چکا ہے اور وہ اپنے ماموں محمد شفیع کے زیر کفالت ہے گزشتہ شام تقریباً بوقت سات بجے احتشام، آ غا خان اور محمد فاروق اسے گھر سے بلا کر باہر ایک موٹر پر لے گئے اور اجتماعی بد فعلی کر کے اپنی درندگی کی پیاس بجھائی، بتایا گیا ہے کافی دنوں سے سترہ درندہ صفت جنسی گروہ، مزکورہ یتیم بچے کو بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بدفعلی کرتے رہے ہیں، متاثرہ بچے کے ماموں محمد شفیع کی مدعیت میں تھانہ بھوانہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے تا حال پولیس درندہ صفت گروہ میں سے کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔