نامور برازیلین فٹ بالر رابرٹو کارلوس کی فیفا کیلنڈر میں تبدیلی کے مطالبے کی حمایت

منگل 21 ستمبر 2021 13:59

نامور برازیلین فٹ بالر  رابرٹو کارلوس  کی فیفا کیلنڈر میں  تبدیلی کے ..
ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) برازیل کے سابق شہرہ آفاق فٹ بالر اور ورلڈ کپ کے فاتح رابرٹو کارلوس نے بین الاقوامی فٹ بال کیلنڈر کو تبدیل کرنے کے منصوبوں کی حمایت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں سے کھلاڑیوں پر جسمانی بوجھ کم ہو جائے گا۔عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا آئندہ  ہفتے اپنی ممبر ایسوسی ایشنز کے ساتھ تجاویز کی ایک سیریز پر تبادلہ خیال کرے گی جس میں ہر دو سال بعد ورلڈ کپ کا انعقاد شامل ہے۔

​​ریئل میڈرڈ کے سابق لیفٹ بیک نے کہا کہ  کھلاڑیوں اور کوچوں نے حالیہ برسوں میں کھیل کے مصروف ترین شیڈول کے بارے میں شکایا ت کیں ہیں کیونکہ گزشتہ سیزن میں مین سٹی کے باس پیپ گارڈیوولا کے ساتھ  نقاد کے طور پر کلبوں کو کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کے باعث  مختصر وقت میں کھیلوں کی ایک سیریز کھیلنے پر مجبور کیا  تھا۔ لیجنڈ فٹبالر نے کہا کہ میرے خیال میں فٹ بال کیلنڈر کی تبدیلی سے کھلاڑیوں پر جسمانی بوجھ کا معاملہ حل ہوجائے گا۔

کارلوس نے مزید کہا  کہ مردوں کے فٹ بال کا موجودہ  شیڈول 2024 کے اختتام تک چلے گا جبکہ  خواتین کا کیلنڈر 2023 میں ختم ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے منصوبوں کا مطالعہ کرنے کے لیے تکنیکی مشاورتی گروپ قائم کیے ہیں ، جس کی سربراہی آرسنل کے سابق منیجر آرسین وینگر اور سابقہ ​​ویمنز ٹیم کی سابقہ ​​باس جل ایلس کر رہے ہیں۔ساؤتھ امریکن فٹ بال کنفیڈریشن (CONMEBOL) اور یورپی گورننگ باڈی UEFA نے ہر دو سال بعد ورلڈ کپ کے انعقاد کے  خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ کنفیڈریشن آف نارتھ ، سنٹرل امریکہ اور کیریبین ایسوسی ایشن فٹ بال (CONCACAF) اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (AFC) نے کہا ہے کہ وہ اس تجویز کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :