نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس ،فرد جرم کی کارروائی کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان طلب

منگل 21 ستمبر 2021 14:43

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس ،فرد جرم کی کارروائی کیلئے آئندہ سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، عبدالغنی مجید، خورشید انور جمالی سمیت 17 ملزمان کو 7 اکتوبر کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

ملزمان کی جانب سے دستاویزات پر اعتراضات ختم ہو گئے ،تمام دستاویزات کی ترتیب درست کر لی گئی۔احتساب عدالت کے جج اصغر علی ریفرنس کی سماعت کرینگے۔واضح رہے کہ نیب نے مراد علی شاہ کیخلاف ایک لاکھ صفحات اور 66 والیمز پر مشتمل ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔