این سی او سی کا یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والوں کیلیے سہولتوں کی بندش کا انتباہ

منگل 21 ستمبر 2021 14:43

این سی او سی کا یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والوں کیلیے سہولتوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ویکسینیشن نہ کرانے والے یکم اکتوبر سے کئی سہولتوں سے محروم ہوجائیں گے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جاسکیں گے۔اس کے علاوہ ان افراد کو ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہو گی اور انہیں ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :