نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ملک کیلئے بہت بڑا دھچکہ ہے ،شازیہ مری

حکومت اپنی بری کارکردگی کو چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہی ہے، پی ایم ڈی اے کی طرح ای وی ایم بھی بدنیتی پر مبنی ہے،سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

منگل 21 ستمبر 2021 14:43

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ملک کیلئے بہت بڑا دھچکہ ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ملک کیلئے بہت بڑا دھچکہ ہے ، حکومت اپنی بری کارکردگی کو چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہی ہے، پی ایم ڈی اے کی طرح ای وی ایم بھی بدنیتی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنا دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چین کی طرف سے قومی راہداری کے حوالے سے شکایات تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ملکی معاملات کو پارلیمان میں لانے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی بری کارکردگی کو چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہی ہے ، اب تو حکومتی ایم این ایز بھی وزیراعظم کی نالائقی سے بیزار ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ایم ڈی اے کی طرح ای وی ایم بھی بدنیتی پر مبنی ہے۔