مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہو گیا

ایک فوجی افسر ہلاک‘دوپائلٹ شدید زخمی‘ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا.بھارتی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 21 ستمبر 2021 14:36

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہو گیا
سری نگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر ۔2021 ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہو گیا بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک فرد ہلاک جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں بھارتی پائلٹ زخمی ہوئے. مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرکو حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے.