بینائی سے محروم علیزہ شاہ نے میٹرک کے امتحانات میں 996 نمبر لیکر ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

منگل 21 ستمبر 2021 15:00

 ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) ہری پور سے تعلق رکھنی والی بینائی سے محروم علیزہ شاہ نے میٹرک کے امتحانات میں  996 نمبر لیکر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علیزہ شاہ نے بتایا کہ وہ جب تیسری کلاس میں تھی تو اس وقت بیماری کے باعث اس کی دونوں آنکھوں کی بینائی چلی گئی مگر اس نےاپنا تعلیمی سفر جاری رکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سپیشل بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ خود ہی والدین کی مدد سے  تمام مضامین  کی  تیاری کی ،  ریاضی کا مضمون بھی زبانی یاد کیا اور میٹرک کے امتحانات میں  996 نمبر لیکر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علیزہ شاہ نے  کہا کہ ان کی کامیابی کا سہرا ان کے والدین اور اساتذہ    کے سر جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  انسان کے اندر کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو  منزل پر پہنچ ہی جاتا ہے، آنکھوں کی بینائی اس کی تعلیم میں کبھی آڑے نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :