سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم چیتن کوہلی کو عدم شواہد کے باعث بری کر دیا

منگل 21 ستمبر 2021 15:02

سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم چیتن کوہلی کو عدم شواہد کے باعث بری کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم چیتن کوہلی کو عدم شواہد کے باعث بری کر دیا ہے ۔منگل کو عدالت عظمیٰ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی  ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزم کے وکیل صدیق بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ گواہان کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے،ملزم نے پولیس تشدد کی وجہ سے اقبال جرم کیا تھا،ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا۔

ٹرائل کورٹ نے چیتن کوہلی کو سزائے موت سنائی اور سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ملزم پر 2004 میں ذاتی رنجش پر سانگھڑ کے رہائشی دانو کو ٹوکہ کے وار سے قتل کرنے کا الزام تھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔