بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر ادھمپور میں گر کر تباہ ، دونوں پائلٹ ہلاک

منگل 21 ستمبر 2021 15:27

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر ادھمپور میں گر کر تباہ ، دونوں پائلٹ ہلاک
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط  جموں و کشمیرمیں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر منگل کو ضلع ادھمپور میں گر کر تباہ ہوگیاجبکہ حادثے میں دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے شیو گڑھ دھر میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ سرکاری حکام کے مطابق دونوں پائلٹوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید دھند کے باعث حد نظر   میں کمی کے باعث ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ۔ڈی آئی جی ادھمپور سلیمان چوہدری نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ٹیموں کو حادثہ کی جگہ پر بھجوادیاگیا ہے ۔