بلاول بھٹو جمہوریت کی شمع روشن کرکے مخالفین کو بھی زچ کرچکے ہیں،سیدہ تحسین عابدی

منگل 21 ستمبر 2021 16:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور تجزیہ کار سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کی امید اور انشاء اللہ اگلے وزیر اعظم ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین پاکستان کی عوام کی آن شان جان ہیں انہیں دل کی گہرائیوں سے جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا ۔ والدہ اور خاندان کے لئے مثال ہیں جو جمہوریت کی شمع روشن کرکے مخالفین کو بھی زچ کرچکے ہیں۔ نوجوان قائد نے ثابت کردیا کہ وہ مدبر اور پیپلزپارٹی کو شاندار دور کی طرف لے جا رہے ہیں ۔ اگلی حکومت انشاء اللہ پیپلزپارٹی کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

سیدہ تحسین عابدی کا مذید کہنا تھا کہ لوگ ہمارے ساتھ قافلے میں شامل ہونے کے لئے بے تاب ہیں۔

سازشیں پی پی پی کے لئے کوئی نئی بات نہیں ۔ بلاول بھٹوکی سلامتی اور درازی عمر کی دعائیں کرتے ہیں اللہ تعالی آصف علی زرداری، فریال تالپور پی پی پی قیادت کو زندگی اور بلند حوصلہ عطا فرمائے۔ تحسین عابدی نے کہا کہ ہم نے اپنی پرانی جماعت کے بڑے بڑے عہدوں کو چھوڑ کر خود اور میرے ساتھیوں نے دل سے پی پی پی کو جوائن کیا۔ کوئی جبر اور سازش ہمیں اب پی پی پی سے جدا نہیں کرسکتی۔ سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ پی پی پی ہی ملک کو مہنگائی اور تمام بحرانوں سے نکالے گی۔ عوام کا اسی پر اعتماد ہے اور شہری علاقے کنٹومنٹ الیکشن میں اس پر مہر ثبت کرچکے ہیں کہ کراچی اب پی پی پی کا شہر ہے اور یہ وقت بھی ثابت کرے گا۔