چڑیا گھر کے ہاتھیوں کی جرمن ڈاکٹر فرینک وڈ سے طبی معائنے کی اجازت

عدالت نے 50 فیصد اخراجات کے ایم سی، 50 فیصد درخواستگزار کو ادا کرنے کا حکم دیدیا

منگل 21 ستمبر 2021 16:30

چڑیا گھر کے ہاتھیوں کی جرمن ڈاکٹر فرینک وڈ سے طبی معائنے کی اجازت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے چڑیا گھر اور سفاری پارک میں رکھے گئے 4 ہاتھیوں کی حالت زار سے متعلق درخواست پر ہاتھیوں کی جرمن ڈاکٹر فرینک وڈ سے طبی معائنے کی اجازت دے دی۔ ہائیکورٹ میں چڑیا گھر اور سفاری پارک میں رکھے گئے 4 ہاتھیوں کی حالت زار سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عباس لغاری ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ چاروں ہاتھیوں کی صحت توجہ طلب ہے۔

چاہتے ہیں ڈاکٹر فرینک وڈ سے طبی معائنہ کرایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرینک وڈ سے معاینہ کرانے کی درخواست پر کے ایم سی نے اعتراف کرلیا۔ کے ایم سی کے وکیل نے موقف دیا کہ انہوں نے ملک مخالف بیان دیا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کے ایم سی جس بیان پر ناراض ہے، اس کا ملکی سالمیت سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈاکٹر فرینک وڈ کی فیس لگ بھگ 17 ہزار ڈالر ہے۔ عدالت نے درخواستگزار کی جرمن ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست منظور کرتے اجازت دے دی۔ عدالت نے 50 فیصد اخراجات کے ایم سی، 50 فیصد درخواستگزار کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ہاتھیوں کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ 27 اکتوبر تک طلب کرلی۔