سوڈان‘چندفوجی افسران کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام

ملک میں صورتحال کنڑول میں ہے‘ ترجمان سوڈانی ریاستی کونسل

منگل 21 ستمبر 2021 16:57

سوڈان‘چندفوجی افسران کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام
خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) مشرقی سوڈان میں گذشتہ چند دنوں سے پائی جانے والی کشیدگی کے بعد فوجی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو علی الصباح آرمڈ کور کے چند افسروں نے ملکی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی، لیکن اس پر جلد قابو پاتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

فوجی ذرائع نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ جنرل عبدالباقی بکراوی کی قیادت میں کم سے کم بیس فوجی افسروں کے جتھے نے سوڈانی فوج کی آرمڈ کور کا کنڑول سنبھال لیا تھا۔انہی ذرائع کے بقول آرمڈ کور کے بعض دستوں سے باغیوں کا کنڑول چھڑوانے کے لیے اب بھی سکیورٹی فورسز کارروائی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :