یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں غرب اردن سیل کردیا گیا

منگل 21 ستمبر 2021 16:57

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) قابض اسرائیلی فوج نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید العرش‘ کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو باہم ملانے والے راستوں اور غرب اردن کے تمام شہروں کو سیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان اسرائیلی اخبارات میں شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد کو یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقعے پر سیل کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں فوجی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :