اقوام متحدہ کا اجلاس،امریکا، فرانس کے درمیان کشیدگی کے باعث سائے منڈلانے لگے
فرانسیسی وزیر خارجہ جین ویس لے ڈرائن نے امریکا پر دھوکا دینے اور آسٹریلیا پر چھرا گھونپنے کا الزام عائد کیا تھا
منگل 21 ستمبر 2021 16:59
(جاری ہے)
آسٹریلیا نے فرانس سے معاہدہ منسوخ کرنے کے بعد امریکا اور برطانیہ سے جوہری آبدوزوں کا سہ فریقی معاہدہ کیا ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ جین ویس لے ڈرائن نے امریکا پر دھوکا دینے اور آسٹریلیا پر چھرا گھونپنے کا الزام عائد کیا تھا اور اب تک ان کی امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے کوئی علیحدہ ملاقات طے نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں لے ڈرائن کا کہنا تھا کہ کئی یورپی ممالک نے فرانس کو بتایا ہے کہ انہیں بھی معاہدہ ختم ہونے پر تشویش ہے تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، جبکہ اہم یورپی ملک جرمنی نے عوامی سطح پر محتاط رویہ اپنایا۔لے ڈرائن نے ایک فرانسیسی اخبار کو بتایا کہ یہ صرف فرانس اور آسٹریلیا کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اتحادوں میں اعتماد کو توڑا گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق انٹونی بلنکن، لے ڈرائن سے بدھ کو ایران کے معاملے پر بات چیت کے دوران گروپ کی صورت میں ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر عہدیدار ایریکا بارکس کا کہنا تھا کہ شیڈول میں تبدیلی ہوسکتی ہے اور فرانس کو ملک کا دیرینہ دوست اور ساتھی قرار دیا۔انٹونی بلنکن بہرحال اپنے نئے برطانوی ہم منصب لِز ٹروس اور جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ملاقاتیں کریں گے اور نومبر میں گلیسگو میں اقوام متحدہ کی کانفرنس سے قبل موسمیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کریں گے۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو کورونا وائرس کے باعث اقوام متحدہ کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے شخصی طور پر اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔امریکی حکام نے کہا کہ انٹونی بلنکن نے، جو پیرس میں پلے بڑھنے کے باعث فرانسیسی زبان روانی سے بولتے ہیں، فرانسیسی سفیر سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی تھی۔کورونا وبا کے آغاز سے یورپی مسافروں پر پابندی عائد کرنے کے معاملے پر فرانس اور دیگر اتحادیوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اس حوالے سے اہم پیشرفت میں بائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان تمام مسافروں کے لیے سفری پابندی ختم کردے گی جو مکمل ویکسینیٹڈ ہوں گے اور ٹیسٹنگ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے مراحل سے گزریں گے۔جو بائیڈن نے کوونا وائرس کو شکست دینے کا عزم کرتے ہوئے عہدہ سنبھالا تھا مگر اسے سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ امریکی عوام کے چند حلقے ویکسی نیشن سے انکاری ہیں اور ملک میں ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں
-
سعودی عرب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
-
مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا
-
امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پرپابندی کا فیصلہ
-
مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.