دنیا بھر میں موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 13 ہزار 807 ہو گئیں

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 98 لاکھ 42 ہزار 453 تک جا پہنچی

منگل 21 ستمبر 2021 16:59

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 98 لاکھ 42 ہزار 453 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 13 ہزار 807 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 13 ہزار 666 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 98 ہزار 721 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ، 20 کروڑ 65 لاکھ 14 ہزار 980 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد ا?بادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 94 ہزار 619 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار 628 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 45 ہزار 416 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 35 لاکھ 4 ہزار 534 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 91 ہزار 34 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 47 ہزار 667 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 252 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 74 لاکھ 65 ہزار 448 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 98 ہزار 996 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 72 لاکھ 94 ہزار 672 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 50 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کٴْل کیسز 69 لاکھ 56 ہزار 848 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 61 ہزار 805 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 68 لاکھ 74 ہزار 947 ہو چکے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 526 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 54 لاکھ 42 ہزار 232 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 518 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 41 ہزار 394 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 924 زندگیاں نگِل چکا ہے، اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 42 ہزار 249 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 667 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 612 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 109 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 810 ہو چکی ہے جبکہ کٴْل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 897 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 618 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 10 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 327 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں ہپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 62 ہزار 922 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 37 ہزار 656 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 231 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار 39 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 45 ہزار 267 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 7 کروڑ 38 لاکھ 31 ہزار 778 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 43 لاکھ 76 ہزار 310 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔