بہاولنگر:چہلم حضرت امام حسین کے شیڈول روایتی اور لائسنسی پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات مکمل، جامع سیکیورٹی پلان جاری

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 21 ستمبر 2021 17:24

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) چہلم حضرت امام حسین کے شیڈولڈ روایتی اور لائسنسی پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات مکمل، جامع سیکیورٹی پلان جاری، ضلع بھر میں 8جلوس اور 41مجالس منعقد ہونگی،شیڈول پروگرامز کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے میڈیا، علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کریں، ڈی پی او بہاولنگر
    تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے چہلم حضرت امام حسین کے شیڈولڈروایتی اور لائسنسی پروگراموں کے تمام سیکیوٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

چہلم کے موقع پر ضلع بھر میں لائسنسی / روایتی 8 جلوس اور41مجالس منعقد ہونگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔چہلم کے پر امن انعقاد کے لیے 37 علماء کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور 16 علماء کرام و ذاکرین کی زبان بندی بھی کی گئی ہے۔ 1650 سے زائد پولیس افسران و جوان اور قومی رضاکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ چہلم کے جلوس کی مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

کرونا وائرس کے حوالے سے SOPs پر عمل در آمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ایک مرکزی کنٹرول روم64 .063.9240063 عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں قائم کیا گیاہے۔ضلع بھر میں جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن سمیت 07ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوز،14انسپکٹر، 81سب انسپکٹر،127اسسٹنٹ سب انسپکٹر،86ہیڈ کانسٹیبل، 1143ایف سی اور 182 رضا کاران سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

سیکیورٹی کومزید مؤثر بنانے کے لیے مجالس میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈی ٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کیے جائیں گے،جلوسوں کے روٹس کو مکمل بند کیا جائے گا روٹس کے راستے پر آنے والی دکانیں اورمارکیٹیں بند رہیں گی تمام جلوسوں کے لیے ایک ہی داخلی اور خارجی راستہ ہوگا، شیڈولڈ روایتی اور لائسنسی پروگراموں کو بروقت مقررہ روٹ پر مکمل کروانا انتظامیہ کی بنیادی زمہ داری ہے۔