ٹیوٹا ایمپلائز کو 25% الاؤنس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔حکام بالا کو متعدد بار بتایا ہے کہ ٹیوٹا ایمپلائیز لم سم پیکج نہیں لے رہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، متاثرین

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد منگل 21 ستمبر 2021 17:27

ٹیوٹا ایمپلائز کو 25% الاؤنس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔حکام بالا کو متعدد ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ساہیوال کے آل ٹیوٹا  ایمپلائرز نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ احمد مراد روڈ ساہیوال میں پرامن احتجاج کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ ساہیوال کے تمام ٹیوٹا ایمپلائز اور سول ایمپلائز نے شرکت کی۔اس احتجاج میں ان ایمپلائز نے فلیکسز اور پلے کارڈ بھی اُٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات ٹیوٹا ایمپلائز کا استحصال بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

دو نہیں ایک پاکستان جیسے نعرے درج تھے۔ٹیوٹا ایمپلائز کو 25% الاؤنس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔حکام بالا کو متعدد بار بتایا ہے کہ ٹیوٹا ایمپلائیز لم سم پیکج نہیں لے رہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اپنی تنخواہ کے علاوہ کسی قسم کا کوئی اسپیشل پیکج نہیں لے رہے۔انہوں نے چیئرمین ٹیوٹا،وزیر اعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بھی دوسرے ملازمین کی طرح 25%  الاؤنس دیا جائے تاکہ ہم بھی اپنی زندگی بآسانی گزار سکیں۔